کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، میاں بیوی جاں بحق

کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، میاں بیوی جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا عینی شاہدین
کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2025

شہر قائد میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور ایک نئے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل کر ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب ٹریفک حادثہ بائیک سوار میاں بیوی جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 30 سالہ ایاز اور 25 سالہ اقصیٰ کے نام سے ہوئی۔

حادثہ فوزیہ صدیقی فلائی اوور کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے پیش آیا، جس میں عوام نے تشدد کے بعد ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے سے بچاتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!