کراچی میں 2 ماہ کے جرائم کے اعداد و شمار جاری، 90 شہری قتل

ویب ڈیسک
|
9 Mar 2025
سیٹیزن پولیس کی کراچی میں جرائم کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں 90 شہری ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے ماہ فروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں م شہری 95 کاروں، 3925 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے جبکہ ایک ہزار 400 سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں 26 افراد قتل ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے چار کیسز مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں دو ماہ کے دوران 377 کاریں چوری یا چھینی گئیں جبکہ شہری 7 ہزار 803 موٹر سائیکلوں اور تین ہزار کے قریب موبائل فونز سے محروم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں نوے افراد قتل ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں شہریوں نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کو رپورٹ نہیں کروایا۔
Comments
0 comment