کراچی میں بھانجے نے 72 گھنٹے پہلے آسٹریلیا سے آئے ماموں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

کراچی میں بھانجے نے 72 گھنٹے پہلے آسٹریلیا سے آئے ماموں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

پولیس نے واقعے کو پرانا گھریلو شاخسانہ قرار دے دیا
کراچی میں بھانجے نے 72 گھنٹے پہلے آسٹریلیا سے آئے ماموں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

گلستان جوہرسندھ بلوچستان سوسائٹی میں تین روز قبل آسٹریلیا سے کراچی آنے والے ماموں کوبھانجے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کے علاقےگلستان جوہربلاک12 میں واقع سندھ بلوچستان سوسائٹی میں مکان نمبرآر31 میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پرشواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کیا جبکہ مقتول کی لاش قانونی کاروائی کے لیےاسپتال منتقل کی۔

مقتول کی شناخت 60 سالہ مقبول احمد ولد ذکریا سلیمان کے نام سے کی گئی۔شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق مقتول 3 روزقبل سے آسٹریلیا سے کراچی آیا تھا، اور بلوچ کالونی میں رہائش پذیر تھا،مقتول اپنی بہن اور اس کے بچوں سے ملاقات کے لیے سندھ بلوچستان سوسائٹی آیا تھا جہاں اس کے بھانجے29 سالہ محمد فہیم نے رپیٹرسے فائرنگ کرکے قتل کیا اورفرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد فہم گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے پولیس نے واردات میں استعمال کیا جانےوالا رپیٹرقبضے میں لےلیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول مقبول احمد کا قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!