کراچی میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل افراد نے آگ لگادی

کراچی میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل افراد نے آگ لگادی

عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری
کراچی میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل افراد نے آگ لگادی

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2024

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عائشہ منزل پر مسافربس نے  موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق شیرشاہ گلبائی جاتے ہوئے 2 ٹریلرز میں ٹکر سے 2  افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہاکس بے مشرف کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا،  رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ چیپل گراؤنڈ کے قریب کوچ کی ٹکر سے کرکٹر بننے کا خواہش مند یعسوب نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!