کراچی میں ڈاکو راج، 20 روز میں دوسری واردات، مزاحمت پر دکاندار قتل

کراچی میں ڈاکو راج، 20 روز میں دوسری واردات، مزاحمت پر دکاندار قتل

ڈکیتوں نے سینے میں گولی ماری
کراچی میں ڈاکو راج، 20 روز میں دوسری واردات، مزاحمت پر دکاندار قتل

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

شہر قائد میں ڈاکو راج جاری ہے اور ایک بار پھر مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے شہری کی جان لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن انڈسٹریل ایریا میں قائم پی ٹی اے واٹر پلانٹ اور سیکٹر سی کے قریب ڈکیتوں نے مزاحمت پر 55 سالہ شخص کو گولی مار کر جان لے لی۔

متوفی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ شناخت 55 سال امیر کے نام سے ہوئی اور تعلق پشاور سے نکلا۔

بھتیجے یاسر کے مطابق چچا کی پرچیون کی دکان تھی، جس پر ڈکیتوں نے آکر واردات کی اور مزاحمت پر چچا کے سینے میں گولی مار دی۔

یاسر کے مطابق 20 روز قبل بھی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی اور ڈاکو سب کچھ لوٹ کر لے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!