کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق

کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق

رواں برس کے 54 دنوں میں ڈکیتوں نے 129 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق

Webdesk

|

23 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار میں مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکو راج قائم ہے اور سال 2024 کے 54 روز میں ڈکیتوں نے 29 شہریوں کو مزاحمت پر قتل کردیا۔ 

کورنگی نمبر چار میں ڈکیتوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو سالہ بچی حورین جاں بحق ہوئی، جس کی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔

بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ گردن پر گولی لگنے کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوئی۔

اُدھر منگھوپیر زیبو گوٹھ میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!