کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا میجر جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا میجر جاں بحق

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر مرنے والے شہریوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا میجر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

شہر قائد میں پانچ روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا حساس ادارے کا میجر سعد دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میجر سعد کو گزشتہ ہفتے تھانہ سائٹ بی کی حدود میں افطار کے وقت اسٹریٹ کرمنل نے مزاحمت پر زخمی کیا تھا۔ انہیں گلبائی سے سپرہائی وے جاتے ہوئے لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مسلح افراد نے لوٹ مار کے بعد پستول دیکھ کر میجر سعد پر چار گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں انہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی سرجری ہوئی اور ڈاکٹر نے ایک گردہ نکال دیا تھا۔

بعد ازاں انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں مرنے والے شہریوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!