کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان طالب علم قتل
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول جس کی شناخت شیخ محمد نہال کے نام سے ہوئی ہے، اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ نقتعل نجی یونیورسٹی میں آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا۔واقعے میں نہال کے ماموں 32 سالہ شیخ محمد ایاز بھی زخمی ہوئے۔
واقعے کے عینی شاہد ایاز نے بتایا کہ وہ سعدی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد اپنے گھر جارہے تھے کہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔
ایاز نے مزید بتایا کہ نہال نے اپنے لائسنسی پستول سے دونوں ڈاکوؤں کو موقع پر ہی گولی مار دی، تاہم کراس فائر میں مقتول بھی جان کی بازی ہار گیا۔
رواں سال مارچ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک نوجوان مصنف لاریب کو ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
Comments
0 comment