کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار، موبائل، 74 پرس برآمد

کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار، موبائل، 74 پرس برآمد

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا
کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار، موبائل، 74 پرس برآمد

ویب ڈیسک

|

26 May 2024

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کر کے خواتین سے لوٹ مار کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے چھینے ہوئے 76 پرس، موبائل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمہ پلوشہ اور ملزم شہریار سے 4 موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کی لانڈھی میں خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

پولیس کے مقدمہ گرفتار جوڑے کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش جرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!