18 hours ago
کراچی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

ویب ڈیسک
|
17 Mar 2025
گلشن حدید کے علاقے میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی، جسے پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد خودکشی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسٹیل ٹاؤن کے قریب واقع گلشن حدید کے علاقے میں، ڈھیرا اسماعیل کان ہوٹل کے نزدیک جھاڑیوں میں ایک درخت سے پھندا لگا ہوا ایک لاش ملی۔
مقامی افراد نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔ لاش کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل بن محمد علی کے طور پر ہوئی۔
پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ خودکشی کا ہے۔ متوفی بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا اور ممکنہ طور پر مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔
ایس ایچ او علن خان نے بتایا کہ فضل نے رسی کی مدد سے درخت پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ متوفی کا تعلق ساکران سے تھا، لیکن وہ قریب کے علاقے جوگھیومیں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش جاری رکھی ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment