کراچی میں دو سگے بھائیوں کو ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا
ویب ڈیسک
|
5 Jul 2024
شہر قائد کے علاقے کریم آباد سے عائشہ منزل جاتے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا شارع پاکستان کریم آباد سے عائشہ منزل جاتے ہوئے شادی ہال کے سامنے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
متوفین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ایس ایچ او گلبرگ طاہر شیخ نے بتایا کہ متوفین کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے عرفان اللہ اور زین اللہ ولد سید عبداللہ کے نام سے کی گئی جن کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں حادثہ نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا اور ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Comments
0 comment