کراچی میں گیس کی بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی میں گیس کی بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

شہر کے کئی علاقوں میں تیز گیس کی بدبو محسوس کی گئی جس پرشہری پریشان ہوگئے
کراچی میں گیس کی بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2026

کراچی میں گیس کی تیز بو پر ایس ایس جی سی کی وضاحت، لیکیج کی تردید کردی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر معمولی تیز بو محسوس ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی گیس لیکیج کا نتیجہ نہیں بلکہ آزمائشی عمل کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی گیس پائپ لائن کو فعال کرنے کے دوران اوڈورائزیشن پلانٹس کی جانچ کی جا رہی ہے، جس کے باعث قدرتی گیس میں شامل کیے جانے والے مخصوص خوشبو دار مادے (اوڈورنٹ) کی مقدار عارضی طور پر بڑھائی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے بعض علاقوں میں گیس کی بو معمول سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، تاہم گیس کی ترسیلی نظام میں کہیں بھی لیکیج یا خرابی کی نشاندہی نہیں ہوئی اور تمام پریشر معمول کے مطابق ہیں۔

کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلاوجہ پریشان ہونے کے بجائے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، کیونکہ یہ صورتحال عارضی ہے اور اس سے کسی قسم کا حفاظتی خطرہ لاحق نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!