پیٹرول کی بڑھتی قیمت میں اضافہ عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی کیوجہ سے ہے، آفریدی
عوام کیلیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے، ریلیف فراہم کیا جائے، حکومت سے اپیل
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2026
کراچی: سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو اس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس عائد کرکے رقم حاصل کی جاتی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل بنا دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے کیونکہ لوگ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
Comments
0 comment