صدر زرداری کے نجی دورے پر اخراجات کس نے ادا کیے؟

صدر زرداری کے نجی دورے پر اخراجات کس نے ادا کیے؟

ایوان صدر کے ترجمان نے اہم وضاحت جاری کردی
صدر زرداری کے نجی دورے پر اخراجات کس نے ادا کیے؟

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2026

اسلام آباد: ایوانِ صدر نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ غیر ملکی دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کردی۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات صدر نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ بھی صدر نے ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا، جبکہ طیارے کے عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی صدر خود ادا کریں گے۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر کے نجی غیر ملکی دورے پر سرکاری خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!