کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید اموات

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید اموات

دس روز میں 46 افراد کی ہیٹ اسٹروک سے موت کی تصدیق
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید اموات

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

شہر قائد میں گرمی کے دوران اموات کا سلسلہ جاری ہے اور تیس جون یعنی گزشتہ روز بھی مزید 6 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی کہ کراچی میں دس روز یعنی 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 45 اموات ہوئیں ہیں،   ہفتے اور اتوار کو مزید چھ اموات ہوئیں۔

سیکریٹری محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 ،  جناح اسپتال میں 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں بدترین گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی اموات میں ایک دم سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں سے زیادہ لاشیں لائی گئیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!