کراچی میں کم سن بہنوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد، والدہ کا سوتیلے باپ پر الزام

کراچی میں کم سن بہنوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد، والدہ کا سوتیلے باپ پر الزام

لڑکیوں کی عمریں 15 اور 8 سال ہیں، چھوٹی بچی کی حالت تشویشناک ہے
کراچی میں کم سن بہنوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد، والدہ کا سوتیلے باپ پر الزام

ویب ڈیسک

|

28 May 2025

نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دو کم عمر بہنوں کو قریبی رشتے دار نے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ اور 8 سالہ بہنوں کو منگل کی شام تشویشناک حال میں سول اسپتال منتقل کیا گیا اور ساتھ آنے والوں نے واقعے کو چھپانے کیلیے مختلف بیانات دیے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ ایک 15 سالہ لڑکی اور ان کی 8 سالہ بہن کو منگل کی شام 5 بجکر 30 منٹ پر سول ہسپتال لایا گیا۔

پولیس سرجن نے مزید کہا کہ ’نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، مزید کہا کہ سیرولوجی اور ڈی این اے پروفائلنگ اور کراس میچنگ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں پر ’شدید جسمانی تشدد‘ کے آثار موجود ہیں جبکہ چھوٹی بہن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رشتہ دار لڑکیوں کو 25 مئی کو ہراسانی اور تشدد کی شکایت کے ساتھ نیو کراچی کے سرکاری ہسپتال لے گئے تھے۔

بعد ازاں لڑکیوں کو ان کے گھر لایا گیا اور آج پولیس کے خط کے ساتھ انہیں سول ہسپتال کراچی میں طبی معائنے کے لیے لایا گیا۔

سینٹئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ 4سال قبل اپنے شوہر کی موت کے بعد لڑکیوں کی ماں نے ایک اور شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی، اور وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی ماں نے تقریبا تین چار دن پہلے خواجہ اجمیر ناگری پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ ’ایک شخص نے ’بدسلوکی‘ کی تھی، تاہم ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے آج بتایا کہ لڑکیوں کے انکل کو ان کے ’سوتیلے والد‘ کے خلاف ایک مختلف شکایت کے ساتھ سول ہسپتال لے گئے تھے، اور بتایا تھا کہ لڑکیوں کو ان کے (سوتیلے والد) نے ’مارا پیٹا‘ ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!