کراچی میں میاں بیوی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل نوجوان کے باقی اعضا مل گئے

کراچی میں میاں بیوی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل نوجوان کے باقی اعضا مل گئے

نوجوان کو کئی روز قبل قتل کر کے دھڑ لانڈھی قبرستان جبکہ اعضا سمندر میں بہادیے تھے
کراچی میں میاں بیوی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل نوجوان کے باقی اعضا مل گئے

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے سکھن سے ملنے والے انسانی اعضا قائد آباد میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے نوجوان کے نکلے جو لا انفورسمنٹ ایجنسی میں بطور سویلین کام کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے قریب سے بوری میں بند کئی روز پرانی انسانی اعضا برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اعضا جمال شاہ نامی نوجوان کے ہیں جسے تین جولائی کو قائد آباد میں قتل کر کے دھڑ قبرستان میں پھینکا گیا تھا جبکہ باقی اعضا کو سمندر میں بہا دیا گیا تھا۔

جمال شاہ کو اُس کے دوست فیض نے اہلیہ کے ساتھ ملکر  سوات سے گھر بلا کر قتل کیا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نوجوان کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے نالے میں بھا دیے تھے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ قتل کی وجہ بیوی کو ہراساں کرنا تھا کیونکہ مقتول نے اہلیہ سے دوستی کرلی تھی اور وہ اُسے بلیک میل کررہا تھا اور تصویریں ایڈٹ کرکے بھیج کر دھمکاتا تھا۔

اس پر ملزم نے جمال شاہ کو گھر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور بغدے سے اس کے ٹکڑے کرکے نالے میں پھینک دیے تھے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!