کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر نانا نے کلہاڑی کے وار سے 15 سالہ نواسی کو قتل کردیا

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر نانا نے کلہاڑی کے وار سے 15 سالہ نواسی کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، نانا کا جرم کا اعتراف
کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر نانا نے کلہاڑی کے وار سے 15 سالہ نواسی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی باغ کورنگی میں رشتے کے نانا نے پسند کی شادی کرنے پر 15 سالہ نواسی نواسی کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی کے مطابق قتل کا واقعہ باغ کورنگی مارفانی گوٹھ میں پیش آیا جہاں سے نوعمر لڑکی لاش ملی جس کی شناخت 15 سالہ شہزادی ولد اللہ بچایو کے نام سے کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واردات میں ملوث ملزم محمد شریف کو گرفتار کر کے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی۔

ایس ایچ او عوامی کالونمی ناصر محمود نے بتایا کہ مقتولہ شہزادی گرفتار ملزم شریف کے بھانجے کی بیٹی تھی جسے اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ شہزادی نے ایک سال قبل جامشورو کے علاقے میں پسند کی شادی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شریف مقتولہ شہزادی کو واپس کراچی لیکر آیا اور اسے کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا تاہم واردات کے بعد پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد جمع کرلیے جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عوامی کالونی پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!