کراچی میں قیامت خیز گرمی، شدت 63 ڈگری تک محسوس کی گئی
ویب ڈیسک
|
24 Jun 2024
شہر قائد میں گرمی کا راج بدستور برقرار ہے اور آج شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 63 ڈگری تک محسوس کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور اس میں جمعرات کے بعد سے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے اطراف میں درجہ حرارت 41.4 سینٹی گریڈ تھا جبکہ اس کی شدت 63 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔
اس کے علاوہ صائمہ عربین ولاز کے اطراف میں درجہ حرارت 40.2 ڈگری جبکہ گرمی کی شدت 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی ہے۔
اسکیم 33 میں گرمی کی شدت 54، بحریہ ٹاؤن میں 52 جبکہ سب سے گرمی کی شدت کراچی ایئرپورٹ اور سی ویو پر 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔
Comments
0 comment