کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران 25 شہری اور 150 جانور ہلاک

کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران 25 شہری اور 150 جانور ہلاک

گزشتہ چار روز کے دوران صرف جناح اسپتال گرمی کے باعث 70 مریض لائے گئے
کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران 25 شہری اور 150 جانور ہلاک

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2024

شہر قائد میں جاری قیامت خیز گرمی کے دوران دو روز میں 25 شہریوں کی پُراسرار اموات ہوئیں جن میں سے چار کو ہیٹ اسٹروک کی تصدیق ہوگئی جبکہ اس دوران 150 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شہر قائد میں آج دوسرے روز مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، سمیت دیگر علاقوں سے چھیپا کے رضاکاروں نے 12 جبکہ ایدھی رضا کاروں نے 3 لاشیں سرکاری اسپتال منتقل کیں۔

اس کے علاوہ 70 مریض شدید گرمی کے باعث جناح اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ ایک روز قبل مختلف علاقوں سے نشیئوں کی دس لاوارث لاشیں ملیں تھیں جو ممکنہ طور پر گرمی کی شدت کے باعث مرے تھے۔

اُدھر سول اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ گرمی سے متاثرہ  40 سے 45 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے،بقیہ مریضوں کو طبی امداد دینے کے کچھ گھنٹوں میں ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 6 دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

ان لاشوں کے حوالے سے ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث شہریوں کی اموات ہوئیں جن میں تیس سالہ نوجوان سے لے کر 75 سالہ بزرگ تک شامل ہیں۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ چار مریضوں کی ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقیوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اُدھر ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں قیامت خیز گرمی کے باعث دو روز میں 150 سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے دوران وینٹری ڈاکٹرز بھی غائب ہی جس کی وجہ سے بروقت علاج نہ ہونے سے فارمرز کو نقصان کا سامنا ہے۔ جانوروں کے متاثر ہونے سے شہر میں دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے.

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!