کراچی میں رواں سال میں اب تک 500 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

کراچی میں رواں سال میں اب تک 500 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

واقعات سڑکوں کی خرابی، بے رحمی ڈمپرز کیوجہ سے پیش آئے ہیں
کراچی میں رواں سال میں اب تک 500 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2024

 

کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 500 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورنگی ناصر جمپ کے قریب گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا 5 ماہ کا بچہ والدین کی اکلوتی اولاد تھا جو شادی کے 13 سال بعد پیدا ہوا تھا۔

یہ حادثہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث پیش آیا تھا۔

متوفی کے والد کے مطابق سڑک خراب تھی، جس کے باعث میری بائیک نے توازن کھو دیا اور میرا بیٹا اپنی والدہ کی گود سے گر گیا اور پیچھے سے آتا ہوا ٹریلر بیٹے پر چڑھ گیا۔

مرنے والے کمسن بچے کے تایا نے بتایا کہ کورنگی روڈ ناصر جمپ کے اطراف دکانوں نے آدھی سڑک گھیر رکھی ہے اور باقی سڑک ٹوٹی ہوئی ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کورنگی روڈ پر حادثات معمول بن گئے ہیں، دن میں پابندی کے باوجود ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کو کورنگی روڈ پر چلنے دیتی ہے۔

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 500 کے لگ بھگ جانیں ضائع ہوچکی ہیں مگر حادثات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!