14 hours ago
کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 43 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

ویب ڈیسک
|
27 Apr 2025
کراچی: شہر قائد میں آج سورج نے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی اور شدید گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس وقت شہر میں آسمان صاف ہے اور درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم شہریوں کو یہ گرمی 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر محسوس ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوب مغرب سے ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ فضاء میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
شدید گرمی اور حبس کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments
0 comment