کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 سے زائد عزاداروں کی حالت غیر، اسپتال منتقل

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 سے زائد عزاداروں کی حالت غیر، اسپتال منتقل

تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں پر بھیج دیا گیا ہے
کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 سے زائد عزاداروں کی حالت غیر، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

کراچی میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے، سمندری ہوا بند ہونے اور لو چلنے کے باعث شدید گرمی ہے۔

شدید گرمی کے باوجود عزادار مذہبی عقیدت و احترام کے باعث مجالس اور جلوس میں شریک ہوئے اور شدید گرمی کو برداشت نہ کرسکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال آنے والوں میں تمام عمر کے لوگ تھے تاہم بزرگوں کی تعداد زیادہ تھی۔

جناح اسپتال کے سربراہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹھنڈی جگہوں پر قیام کریں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں گھروں سے باہر نکلتے وقت تولیہ یا کوئی کپڑا گیلا کر کے سر پر رکھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!