کراچی میں سال 2025 کے ابتدائی 36 دنوں میں 83 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

کراچی میں سال 2025 کے ابتدائی 36 دنوں میں 83 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

پانچ فروری کو راشد منہاس روڈ اور گلشن معمار میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے
کراچی میں سال 2025 کے ابتدائی 36 دنوں میں 83 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2025

شہر قائد میں دنداتے ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر سال کے ابتدائی 36 دنوں میں اب تک 36 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب راشد منہاس روڈ ملینئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے بس اور موٹرسائیکلوں سمیت کئی گاڑیوں کو روندا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں جعفر طیار کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ملیر کھوکھرا پار میں اناڑی ڈرائیور سے بے قابو بس گھر میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ شوہر اور بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق 50 سالہ محمد فاروق نیوی کا سویلین ملازم ہے جبکہ بیٹا 18 سالہ ضیاالرحمٰن زخمی ہوا ہے جسے بعدازاں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت 40 سالہ مریم زہرہ اور 46 سالہ کامران کے نام سے کی گئی۔

کھوکھرا پار آدم ہنگورو گوٹھ میں اناڑی ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر تیز رفتاری کے ساتھی گھر میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

متوفیہ کی شناخت 33 سالہ بسمہ اور متوفی بیٹے کی شناخت 4 سالہ ارحم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا شوہر عمران اور بیٹا 8 سالہ ارمان اور راہگیر وجاہت کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ملینئم مال کے قریب گاڑیوں کو روندنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کھوکھرا پار حادثے کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس کے علاوہ گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ 3 کمسن بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔

متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ اسمٰعیل ولد رحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے بہن بھائیوں 4 سالہ دعا ، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متوفی اسماعیل اور تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!