کراچی میں سال نو کی آمد کے موقع پر بڑی پابندیاں عائد

کراچی میں سال نو کی آمد کے موقع پر بڑی پابندیاں عائد

دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
کراچی میں سال نو کی آمد کے موقع پر بڑی پابندیاں عائد

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

کراچی میں انتظامیہ نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں دو روز کےلیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ہر سال اکتیس دسمبر کی رات کو سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے باعث متعدد افراد زخمی جبکہ کچھ جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ہر سال ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات اور شہریوں کی آگاہی کیلیے مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!