کراچی میں تاجر نے 8 لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکو کو گولی مار دی

کراچی میں تاجر نے 8 لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکو کو گولی مار دی

واقعہ کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا
کراچی میں تاجر نے 8 لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکو کو گولی مار دی

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے نیشنل ریفائنری کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہلاک جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آئل شاپ کا مالک محمد اسماعیل اپنے ساتھی عاشق محمد کے ساتھ نجی بینک سے 8 لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا، کہ راستے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے انہیں روکا اور نقدی چھین لی۔

محمد اسماعیل نے مزاحمت کی اور پھر فرار ہوتے وقت اُن پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جاوید ولد غنی اور راجن پور کے رہائشی سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا دوسرا ساتھی موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہوگیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!