کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے 12 سالہ والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے 12 سالہ والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

والدین خریداری کے لیے گھر سے باہر گئے تھے
کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے 12 سالہ والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

سائٹ سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب واقع صنعتی علاقے ایوب گوٹھ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ محمد نواز جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔  

متوفی کے ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ نواز گھر پر اکیلا تھا، جب کہ اس کے والد اور والدہ عید کی خریداری کے لیے بازار گئے ہوئے تھے۔ نواز اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول کے ساتھ موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جو اس کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔  

متوفی کے قریبی رشتے داروں نے بتایا کہ نواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز کے والد کافی عرصے سے بیروزگار ہیں۔ واقعے کے بعد گھر سے دادی کی کال پر رشتے داروں نے گھر پہنچ کر نواز کی لاش دیکھی۔  

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ اسلحہ کے غیر محتاط استعمال کے خطرات کی ایک المناک مثال ہے، جس نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!