کراچی میں ٹریفک حادثہ، ایک اور نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک
|
9 Feb 2025
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہوگئی ۔جاں بحق نوجوان کے دوست کا دعوی یے کہ اس کے دوست کی موٹر سائیکل کو نامعلوم ڈمپر نے ٹکر ماری ہے جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
ڈیوٹی افسر شاہ لطیف ٹاون نے بتایا کہ شاہ لطیف نشینل ہائی متین کمپلیکس کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکراؤ کے سبب ایک موٹرسائیکل سوار گرگیا جس کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا۔حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں اور اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی زخمی ہوگئی ۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی لڑکی کو چھیپا ایمبولینسوں کے زریعہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سید حسنین عباس ولد سید عمران اور زخمی لڑکی 13 سالہ سید حجاب دختر سید عمران سے ہوئی۔
یہ دونوں بھائی بہن ہیں۔پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔جاں بحق حسنین کے دوست سید اومیس نے بتایا کہ حادثہ شاہ لطیف ٹاون متین کمپلکس نیشنل ہائی وے پر ہوا.میرے دوست کی موٹر سائیکل کو نامعلوم ڈمپر نے ٹکر ماری۔
حادثہ میں میرا دوست 20 سالہ سالہ جاں بحق اور ان کی 13 سالہ بہن سیدہ حجاب زخمی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ حسنین اپنی بہن کو مارشل آرٹ کوچنگ شاہ لطیف ٹاون لینے گیاتھا۔وہاں مارشل آرٹ کا مقابلہ تھا۔
جس میں حسنین کی بہن حجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے میڈیا جیتا۔حسنین پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں اپنی بہن کو کھانا کھلانے لیکر جارہا تھا کہ یہ حادثہ ہوگیا۔حسنین انٹر کا طالب علم تھا۔اس نے ڈپلومہ بھی کیا تھا۔
وہ باڈی بلڈنگ کا شوقین تھا۔روز جیم جاتا تھا۔اس کی بہن حجاب ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔وہ مارشل آرٹ کی شوقین اور بلیک بیلٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ حسنین والدین کا اکلوتا بیٹا اور اس کی دو بہینں ہیں۔اس کے والد سعودی عرب میں ہیں.یہ36 بی لانڈھی کے رہائشی ہیں۔
حسنین کے دوست سید حسنین کے دوست سید اومیس نے کہا کہ یہ حکومت بے حس ہے۔ ان حادثات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرے گی۔
Comments
0 comment