کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، 21 دسمبر کو نکاح طے تھا

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، 21 دسمبر کو نکاح طے تھا

پولیس واقعے کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر کا قرار دے رہی ہے
کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، 21 دسمبر کو نکاح طے تھا

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2025

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے پُل پر ہیوی ٹریفک کے حادثے میں 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا تھانہ اے کی حدود میں حبیب بینک چورنگی پُل پر مال بردار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے نامعلوم گاڑی کی ٹکر کا بتایا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹرالر کی ٹکر سے پیش آیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی جو گولی مار کا رہائشی تھا۔ عباسی شہید اسپتال میں لواحقین نے بتایا کہ متوفی کا 21 دسمبر کو نکاح طے تھا۔

بھائی کے مطابق رضوان گھر سے کام کیلیے نکلا وہ فیکٹری میں بطور لیبر کام کرتا تھا۔

علاوہ ازیں بغدادی تھانے کی حدود میں سوسائٹی آفس کے قریب بھی ہیوی ٹریفک کا حادثہ پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر نے نوجوان موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور کو تھوڑی دور جاکر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر جلانے کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت پہنچ کر ناکام بنادیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!