کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دادا اور ڈیڑھ سالہ پوتا جاں بحق
پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، ڈرائیور فرار
ویب ڈیسک
|
5 Jul 2024
کراچی کے علاقے سپرہائی وے کی تیز ترین سڑک سے سڑک پار کے دوران گاڑی کی ٹکر سے دادی اور اُن کا چار سالہ پوتہ جاں بحق ہوگیا۔
سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب 60سالہ مریم اپنے ڈیڑھ سالہ پوتے صارم کے ساتھ سڑک پار کر رہی تھیں کہ اس دوران تیز رفتار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔
گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون اور اُن کا پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دونوں ہی سبزی منڈی کے عقب میں قائم بستی کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں جبکہ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے فوری بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments
0 comment