کراچی میں واٹر ٹینکر نے 10 سالہ بچے کو کچل کر مار ڈالا

کراچی میں واٹر ٹینکر نے 10 سالہ بچے کو کچل کر مار ڈالا

متوفی کی شناخت دس سالہ صائم کے نام سے ہوئی جو اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا
کراچی میں واٹر ٹینکر نے 10 سالہ بچے کو کچل کر مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2025

شہر قائد میں ایک اور بچہ واٹر ٹینکر کے نیچے کچل کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

مشتعل مکینوں نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

حادثے کے بعد دس سالہ صائم کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار جبکہ واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں قائم فیکٹریوں میں اکثر واٹر ٹینکر پانی کی سپلائی کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہے۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں میٹھا پانی تو ناپید ہے اسی وجہ سے مکین فلٹر پلانٹ سے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں۔

متوفی کے تایا نے بتایا کہ متوفی صائم 3 بہنوں اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑا جبکہ چوتھی کلاس کا طالب علم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صائم فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گیا تھا کہ اس جان لیوا خونی حادثے کا شکار ہوگیا ، متوفی کے والد ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!