کراچی سے عید منانے گھر جانے والا محنت کش بیٹے کے سامنے قتل

کراچی سے عید منانے گھر جانے والا محنت کش بیٹے کے سامنے قتل

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی
کراچی سے عید منانے گھر جانے والا محنت کش بیٹے کے سامنے قتل

Webdesk

|

17 Mar 2026

کراچی:  عید منانے گھر جانے والا محنت کش کو بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا ، تاہم پولیس اس قتل کے محرکات جاننے میں اب تک ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو اس کے جواں سال بیٹے کے سامنے قتل کر دیا، جس نے عید کی خوشیوں کو سوگ میں بدل دیا ہے۔

مقتول رحیم بخش جو کراچی میں ڈرائیونگ کر کے اپنے گھر والوں کی روزی کماتا تھا، اپنے بیٹے کے ہمراہ خاندان کے ساتھ عید منانے سکھر جا رہا تھا۔

مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ وہ بس اڈے پہنچنے سے پہلے جمالی پل کے قریب چشمہ خریدنے کے لیے رکے تھے، اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر دی، ایک گولی رحیم بخش کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ محنت مزدوری کر کے گزارا کر رہے تھے۔مقتول کے ورثا نے کہا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں پولیس قاتلوں کو گرفتار کرے۔

پولیس شواہد کی بنیاد پر دن دھاڑے مرکزی شاہراہ پر ہونے والے اس قتل کے محرکات جاننے میں اب تک ناکام ہے، جس کی وجہ سے واقعے کے فوری بعد پولیس کی تحقیقات پر شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیںپولیس تاحال اس بات کا تعین نہیں کر سکی کہ یہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت ہے یا کسی پرانی دشمنی کا شاخسان تاہم شواہد کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!