22 hours ago
کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
رواں سال میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 305 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
|
2 May 2025
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل خاتون کو کچل کر مارڈالا۔ جس کے بعد رواں سال میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 305 تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر کا ڈرائیور لاپراہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس نے موٹرسائیکل سوار کو دیکھا تک نہیں تھا۔
Comments
0 comment