کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، مجموعی تعداد 81 ہوگئی

کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، مجموعی تعداد 81 ہوگئی

مقتول کی شناخت 27 سالہ نعمان سے ہوئی
کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، مجموعی تعداد 81 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

شہر قائد کا ایک اور بدقسمت شہری ڈکیتوں کے نرغے میں آکر اپنی قیمتی زندگی سے محروم ہوگیا۔

گلستان جوہر بلاک 9 دبئی ہاؤس کے قریب مسلح افراد نے مقتول شہری سے لوٹ مار کی، جس پر اس نے سارا سامان دے دیا تب بھی جاتے ہوئے اسے دو گولیاں مار دی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکی شناخت 27 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی۔

نوجوان موت کی خبر اہل خانہ پر پہاڑ کی طرح ٹوٹ کر گری اور وہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔ واضح رہے کہ شہر میں رواں سال کے دوران اب تک ڈکیتی مزاحمت پر زندگی سے محروم ہونے والوں کی تعداد 81 تک پہنچ چکی ہے جبکہ درجنوں ایسے بھی کیسز ہوئے جنہیں پولیس نے عینی شاہدین کے دعوؤں کے برعکس ذاتی یا خاندانی دشمنی کا نام دیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!