کراچی میں ایک اور شہری جاں بحق، رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 91 شہری جان سے گئے

کراچی میں ایک اور شہری جاں بحق، رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 91 شہری جان سے گئے

نیپا فلائی اوور پر جماعت اسلامی کے کارکن کو 13 ستمبر کو مزاحمت پر گولی ماری گئی تھی
کراچی میں ایک اور شہری جاں بحق، رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 91 شہری جان سے گئے

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا فلائی اوور پر چند روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کا کارکن دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال نیپا پل کے قریب 13 ستمبر کی شب  ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 50 سالہ عبدالحلیم نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

مقتول جماعت اسلامی کا کارکن تھا جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبد الحلیم کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ انھوں ںے مقتول کے اہلخانہ سے بھی دلی ہمدردری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھانجے اور دیگر اہلخانہ واقعہ کو لین دین کا تنازع بتا رہے ہیں ، مقتول کو کمر پر لگنے والی گولی پیٹ سے پار ہوگئی تھی جسے واقعہ کے فوری بعد  گلشن اقبال میں قائم نجی اسپتال لیجایا گیا تھا جہاں وہ چار روز تک زیر علاج رہا اور پھر آج دم توڑ گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!