کراچی میں یوم آزادی کے جشن پر فائرنگ کے واقعات میں 70 شہری زخمی

کراچی میں یوم آزادی کے جشن پر فائرنگ کے واقعات میں 70 شہری زخمی

زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل
کراچی میں یوم آزادی کے جشن پر فائرنگ کے واقعات میں 70 شہری زخمی

ویب ڈیسک

|

14 Aug 2024

پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے جشن کی تقریبات، کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 70 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں ماڑی پور روڈ، پی آئی بی کالونی، اولڈ گولیمار، کورنگی، جمشید کوارٹر، گلشن اقبال، لیاری، ملیر 15، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

 گلشن اقبال میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 60 سالہ نعیم اس کے علاوہ ناظم آباد اور شریف آباد میں بھی تین افراد زخمی ہوئے۔

 بندرگاہی شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 28 سالہ نصیر، 40 سالہ فدا حسین، 26 سالہ عبداللہ اور ایان نامی بچہ بھی زخمی ہوا۔

 قوم آج (بدھ) کو یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔ 

 دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اکیس 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

 پاکستان میں عمارتوں اور بڑی سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں اور سبز جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!