کراچی سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل، بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا

کراچی سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل، بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا

مقتول خاور انجم پیشے کے لحاظ سے حکیم تھے جن کا آبائی تعلق میرپورخاص سے تھا
کراچی سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل، بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

کراچی: شہر قائد کے تھانہ جوہر آباد کے علاقے  ایف بی ایریا بلاک 15 سے ایک بوری میں بند لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس کی تفتیش میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، مقتول خاور انجم پیشے کے لحاظ سے حکیم تھے جن کا آبائی تعلق میرپورخاص سے تھا، اور انہیں ان کے اپنے بیٹوں ابراہیم اور افضل نے تشدد کرکے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔  

پولیس کے مطابق، قاتل بیٹوں نے اپنے والد کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں بند کرکے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے۔  راستے میں پولیس نے مشکوک حرکات پر انہیں روکا اور بوری کھولی تو اندر سے خاور انجم کی لاش برآمد ہوئی۔  

مقتول اور ان کے بیٹے مدرسہ ذکریا خیریا میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے۔  دونوں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، خاندانی تنازعات یا مالی اختلافات اس سنگین جرم کی وجہ ہو سکتے ہیں۔  

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!