2 hours ago
کراچی والوں کیلیے گیس لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
ویب ڈیسک
|
8 Dec 2025
شہرِ قائد سمیت سندھ کے رہائشی صارفین کے لیے گیس کی رات کے اوقات میں بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اعلان کیا ہے کہ شدید گیس قلت کے باعث رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق رات کے وقت یہ بندش ایس ایس جی سی کے ’’موسمی لوڈ مینجمنٹ پلان‘‘ کا حصہ ہے، جو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کی منظور شدہ ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال گیس کی دستیاب مقدار توقع سے کہیں کم ہے، جس کے باعث نظام کو متوازن رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ "اس سال گیس کی سپلائی توقع سے کم ہے، اس لیے ہمیں رات کے وقت عارضی طور پر گیس بند کرنا پڑ رہی ہے تاکہ دن کے اوقات میں صارفین کو مناسب فراہمی برقرار رکھی جا سکے۔"
شہریوں کا کہنا ہے کہ بندش کے باعث سرد راتوں میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ ناشتہ اور صبح کی ضروریات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments
0 comment