4 hours ago
کراچی واٹر ٹینکر سے متعلق نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
Webdesk
|
28 Jun 2026
کراچی : شہرِ قائد میں چلنے والے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پانی فراہم کرنے والا کون سا ٹینکر قانونی اور کون سا غیر قانونی ہے، یہ اب بارکوڈ کو اسکین کر کے فوری معلوم کیا جا سکتا ہے۔
اپنے موبائل فون سے واٹر ٹینکر پر لگا بار کوڈ اسکین کرتے ہی ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس اور پانی کے منبع کی مکمل تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ ہر رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت، ڈرائیور کی تصویر اور شناختی معلومات کی تصدیق بار کوڈ سے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
یہ بار کوڈ ٹریکنگ سسٹم غیر قانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، شہری اپنے گھر آنے والے ٹینکر کا بارکوڈ اسکین کر کے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں،کیوں کہ اس نظام کا مقصد غیر رجسٹرڈ ٹینکرز کی نشان دہی اور پانی کی ترسیل میں شفافیت لانا ہے۔
Comments
0 comment