کرم حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 لاپتہ ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں بھی مل گئیں

کرم حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 لاپتہ ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں بھی مل گئیں

گزشتہ روز بگن بازار میں مسلح افراد نے کانوائے پر حملہ کیا تھا
کرم حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 لاپتہ ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں بھی مل گئیں

ویب ڈیسک

|

18 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے بگن بازار میں گزشتہ روز کانوائے پر کو ے والے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ لاپتہ ڈرائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے میں شاہراہوں اور بگن بازار میں کرفیو نافذ کردیا ہے ل جبکہ فورسز نے پوزیشنز بھی سنبھال لیں اور گشت شروع کردیا ہے۔

ایک روز قبل قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!