4 hours ago
کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔
Webdesk
|
20 Mar 2026
کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ ناظر اس رقم کو متوفین کے ورثا کو فراہم کرے اور عدالت کو ادائیگی کی اطلاع دے۔
Comments
0 comment