کارساز واقعہ، ملزمہ کا ذہنی توازن درست قرار، عدالت نے اہم فیصلہ کردیا

کارساز واقعہ، ملزمہ کا ذہنی توازن درست قرار، عدالت نے اہم فیصلہ کردیا

ملزمہ عدالت میں پیش، پولیس کی جانب سے کسی قسم کا تشدد نہ کرنے کی تصدیق
کارساز واقعہ، ملزمہ کا ذہنی توازن درست قرار، عدالت نے اہم فیصلہ کردیا

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

کارساز کے قریب کار حادثے میں باپ اور بیٹی کو تیز رفتاری کے باعث کچلنے والی خاتون کی ذہنی حالت کو ڈاکٹرز نے درست قرار دے دیا جبکہ عدالت نے اسے دس روز کیلیے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سانحہ کارساز کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج کے روبرو ملزمہ نے بتایا کہ پولیس نے کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا، اس موقع پر استفسار کرنے پر ملزمہ نے جج کو اپنے شوہر کا نام بھی بتایا۔

ملزمہ کے وکیل نے ضمانت پر زور دیتے ہوئے دلائل دیے کہ پولیس نے قابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا لہذا ضمانت دی جائے۔ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کی گئی ہے۔

ادھر جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے ڈاکٹر چنی لال نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں خاتون کو ذہنی طور پر صحت مند قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب اس کی اسپتال سے چھٹی کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو جس وقت اسپتال لایا گیا اسکی طبیعت اور ذہنی صحت ٹھیک نہیں تھی جبکہ اہل خانہ نے نفسیاتی ہونے کا دعوی ضرور کیا تاہم وہ کوئی ثبوت اور میڈیکل ریکارڈ پیش نہ کرسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!