خودکشی کا ڈراپ سین، لالچی سسرالیوں نے جائیداد اور تولے ہتھیانے کیلیے 27 سالہ ڈاکٹر کو قتل کردیا

خودکشی کا ڈراپ سین، لالچی سسرالیوں نے جائیداد اور تولے ہتھیانے کیلیے 27 سالہ ڈاکٹر کو قتل کردیا

سسرالیوں نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا، شوہر اور سسرالی گرفتار، جرم کا اعتراف بھی کرلیا
خودکشی کا ڈراپ سین، لالچی سسرالیوں نے جائیداد اور تولے ہتھیانے کیلیے 27 سالہ ڈاکٹر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی کا ہولناک ڈراپ سین سامنے آیا ہے۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ متوفیہ ڈاکٹر مہرالنسا نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں کروڑوں کی کوٹھی اور 100 تولے زیورات ہتھیانے کیلیے قتل کیا گیا۔

متوفیہ کو سسرالیوں نے شوہر کے ساتھ مل کر قتل کیا جس کا تفتیش میں انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے بتایا کہ 27 سالہ ڈاکٹر مہر النسا کے پاس 16 تولے سونا اور 16 کروڑ مالیت کی کوٹھی تھی اور وہ شوہر کے نام کرنے پر رضامند نہیں تھی۔

یہ جائیداد اُسے والد کی وراثت میں ملی تھیں تاہم اہل خانہ سسرالیوں کے لالچ کی وجہ سے جائیداد بیٹی کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے پاس محفوظ کر کے رکھے ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!