کولا نیکسٹ کے مالک کی بازیابی : ’اغوا نہیں جبری گمشدگی کا کیس ہے‘

کولا نیکسٹ کے مالک کی بازیابی : ’اغوا نہیں جبری گمشدگی کا کیس ہے‘

وکیل میاں علی اشفاق کی ذوالفقاراحمد کے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق
کولا نیکسٹ کے مالک کی بازیابی : ’اغوا نہیں جبری گمشدگی کا کیس ہے‘

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے دن دہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں جبری طور پر 23 جولائی کو اغوا کیے گئے پراچہ انڈسٹریز کے ڈائریکٹر اور کولا نیکسٹ کے مالک و صنعت کار ذوالفقار احمد لاہور سے بازیاب ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ذوالفقار احمد کی واپسی کی خبر سنائی اور بتایا کہ اُن کا لاہور میں اپنی فیملی سے رابطہ ہوگیا اور وہ خیر و عافیت سے گھر بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ وکیل علی اشفاق نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

ذوالفقار احمد کے وکیل میاں علی اشفاق نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنی فیملی کے ساتھ ہوں گے تاہم مجھے یہ کیس اغوا کا نہیں بلکہ جبری گمشدگی کا لگتا ہے کیونکہ پولیس نے 3 دن تک مقدمہ درج نہیں کیا اور 26 تاریخ کو عدالتی حکم پر ایف آئی آر درج کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی اشفاق نے دعویٰ کیا کہ ذوالفقار احمد کی تلاش یا بازیابی کے حوالے سے پولیس نے کوئی اقدامات تک نہیں کیے اور انہیں کوئی دلچسپی بھی نہیں تھی جبکہ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم بھی ہائی کورٹ میں درخواست دینے کے بعد تشکیل دی۔

واضح رہے کہ صنعت کار کے اہل خانہ نے اغوا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جمعے کے روز عدالت نے آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، وزارت داخلہ سمیت دیگر حکام سے جواب طلب کیا تھا۔

اس کے علاوہ اہل خانہ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم، صدر مملکت سے بھی ذوالفقار احمد کی بازیابی اور رہائی کی اپیل کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!