3 hours ago
خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم دھر لیا گیا
Webdesk
|
19 Nov 2025
کراچی: خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ، ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز ہیک کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم لنکس بھیج کرخواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرتا تھا اور پھر ہیک کیے گئے موبائل سے خواتین کے نمبرز حاصل کر کے واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کرتا تھا۔
ملزم ہیکنگ کے بعد خواتین کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی جگہ بلاتا اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد میں وہ ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے بدفعلی کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کر کے رقم حاصل کر چکا ہے۔
پولیس نے ملزم سمیر خان کے قبضے سے دو موبائل فونز اور متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر لیں۔.ملزم کو عیدگاہ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments
0 comment