کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گرلز کالج کے باہر دھماکے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گرلز کالج کے باہر دھماکے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی

دھماکے میں کالج کے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گرلز کالج کے باہر دھماکے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2024

بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دستی بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سریاب مل اسکیم میں قائم گورنمنٹ گرلز ڈی کالج کے دروازے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دستی بم کے حملے کے وقت کالج کے قریب شہری موجود تھے جو دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ چار بچوں سمیت 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

دستی بم حملے میں کالج کے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!