خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو مسجد چھت گرنے سے 13 افراد زخمی
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حالت خطرے سے باہر
آفتاب مہمند
|
11 Jul 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے لودھی خیل میں مسجد کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 13 نمازی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد کی چھت مرمتی کام کے دوران گری جس کے دوران اندر موجود نمازی خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفندیار خالد نے موقع پر دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد بلال پر محرم الحرام کیلئے مرمتی کام جاری تھا جس میں گاؤں کے مرد و خواتین حصہ لے رہے تھے۔
اس دوران چھت پر زیادہ لوڈ آنے سے چھت گر گیا چھت گرنے کے باعث 9 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری علاج کیلئے کوہاٹ اور پشاور منتقل کر دیا۔
Comments
0 comment