لعل شہباز قلندر عرس، تین روز میں دس لاشیں برآمد

لعل شہباز قلندر عرس، تین روز میں دس لاشیں برآمد

مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے
لعل شہباز قلندر عرس، تین روز میں دس لاشیں برآمد

Webdesk

|

19 Feb 2025

سیہون میں جاری صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایدھی انچارج کے مطابق تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی۔ لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے۔

 اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک لاش موجود ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے لعل شہباز قلندر کے عرس پر پاکستان بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مزار پر حاضری دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!