لاہور میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ لاہور کے تھانہ اچھرہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت حمزہ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ جسے ہیومن اینٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔
Comments
0 comment