لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
پولیس اہلکار نے خاتون کو نازیبا اشارے کیے اور جملے کسے، ایف آئی آر
ویب ڈیسک
|
5 Apr 2024
لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا اشاروں پر پولیس اہلکار کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس لائنز میں تعینات اویس جعفر نامی اہلکار نے اپنی بہن کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی انعم نامی لڑکی پر آوازیں کسیں اور نازیبا اشارے کیے۔
خاتون نے مذکورہ اہلکار کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں درخواست دے کر مقدمہ درج کروایا جس میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ گڑھی شاہو کے علاقے سے مصری شاہ جارہی تھی کہ اس دوران کپ اسٹور کے قریب موٹر سائیکل خراب ہوئی۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار نے اکیلے دیکھ کر مجھے اور بہن کو ہراساں کیا، آوازیں کسیں اور نازیبا اشارے بھی کیے۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج تو کرلیا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
Comments
0 comment